پاکستان کے دفاع کومضبو ط اوریقینی بنائیں گے ،جنرل عاصم منیر

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اورخودانحصاری سے قومی ترقی کاراستہ متعین ہوتاہے، پاکستان کے دفاع کومضبو ط اوریقینی بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اوایف واہ کادورہ کیا ۔ آرمی چیف کوپی اوایف کی پیدواری صلاحیتوں،افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پربریفنگ دی گئی ۔پی اوایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی بر آمدات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف نے پی اوایف مصنوعات کے تجربے کی ریج کابھی دورہ کیا اور مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلزکامشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے پی اوایف کے ا فسروں اوراہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی دفاعی صنعت کے طورپرپی اوایف کیکردارکوسہراہا۔مقامی صنعتوں کے فروغ اورخودانحصاری سے قومی ترقی کاراستہ متعین ہوتاہے ۔انہوں نے کہا خودانحصاری اورجدیدٹیکنالوجی کیفروغ کیلیے اقدامات کرتے رہیں گے ۔پاکستان کے دفاع کومضبو ط اوریقینی بنائیں گے۔قبل ازیں فیکٹریز آمدپرچیئرمین پی اوایف نے آرمی چیف کااستقبال کیا

Comments are closed.