پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرے گی،بلاول بھٹو زرداری
لاڑکانہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرے گی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہورہا ہے،ملک بھر میں گرین انرجی پارک بنائیں گے، گرین انرجی پارک کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دیں گے، 300 یونٹ تک فری بجلی فراہم کریں گے، غریبوں کو کم ازکم 30 لاکھ تک گھر بنا کرمالکانہ حقوق دیں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی منشورکا پہلاحصہ لاڑکانہ میں پیش کرناچاہتا تھا، عوامی اورمعاشی منصوبوں سے متعلق جلسوں میں بتارہا ہوں، ہم عوام کے لیے منشور میں کئی منصوبے لے کرآرہے ہیں،بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئی ہیں
، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم عوام کے لیے منشور میں کئی منصوبے لے کر آرہے ہیں، 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان تاریخی معاشی بحران سے دو چار ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہورہا ہے۔بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرے گی، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ایسے منصوبے دیے ہیں جن کو سراہا گیا، ہم انویسٹمنٹ اور ملازمتوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں، ملک بھر میں گرین انرجی پارک بنائیں گے، گرین انرجی پارک کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ تک فری بجلی فراہم کریں گے،تعلیمی شعبے میں خصوصی توجہ دیں گے تاکہ ہربچہ تعلیم حاصل کرسکے، غربا اورکم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو اسکول کے لیے وظیفہ دیں گے، غریبوں کو کم ازکم 30 لاکھ تک گھر بنا کرمالکانہ حقوق دیں گے، ملک بھر میں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے اور مالکانہ حقوق دیں گیسابق وزیر نے بتایا کہ کچے میں جہاں امن کی صورتحال خراب ہے انہیں مین اسٹریم میں لاناچاہتے ہیں، کچے کے ڈاکووٴں کو کہتے ہیں ہتھیار چھوڑ دیں، آپ کی خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو موبلائز کریں گے تاکہ سفید پوش اپنا گھر لے سکیں
، وسیلہ تعلیم، وسیلہ روزگار، وسیلہ صحت، مزدور کارڈ جیسے منصوبیلائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے ذریعے تعلیم کے شعبے پر توجہ دیں گے، غریب خاندانوں کے بچوں کو وسیلہ تعلیم کے ذریعے مفت تعلیم دلوائیں گے، غربت مٹاوٴ پروگرام کے ذریعے وسیلہ صحت پروگرام لائیں گے، وسیلہ صحت پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں مفت علاج فراہم کیاجائے گاان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی، موجودہ حالات میں نوجوان بے چینی کاشکار ہیں،مستقبل کے لیے فکر مند ہیں، گزشتہ 5 سال میں دودھ، گھی، دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گھرکیاخراجات 70 ہزار ماہانہ تک پہنچ گئے ہیں، بجلی کے نرخوں میں227 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 95 فیصد اضافہ ہوا۔
Comments are closed.