وفاق میں حکومت بنانا ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں، خورشید احمد شاہ
سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے وفاق میں ایک جماعت کے حکومت بنانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق میں حکومت بنانا ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں ہوگی کم از کم تین پارٹیوں کو مل کر حکومت بناناہوگی ان کا کہنا تھا کہ اب چاہے اقوام متحدہ ہی قرار داد کیوں نہ پاس کرلے ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے تاہم ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور مقتدرہ اداروں کی ہے اگر صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات نہ ہوئے تو ملک کو نقصان بھی ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز اچھی بات ہے وہ شاید اسی انتظار میں تھے کہ پی ٹی آئی سے بلا چھینا جائے تو وہ باہر نکلیں اور شاید یہ ان کا مطالبہ بھی ہو لیکن ہم چاہتے تھے کہ لیول پلیئنگ فلیڈ سب کو ملے لیکن اگر پی ٹی آئی کو بلا نہیں ملا تو ان کو پھر بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے یہ ان کے لیے بہتر ہوگا پی ٹی آئی نے اپنے کیس کو صحیح طریقیسے عدالت میں پیش بھی نہیں کیا اور ان کا انٹرا پارٹی الیکشن کا طریقہ بھی درست نہیں تھا ایک ہی دن می نامزدگی ،ایک ہی دن میں دستبرداری اور ایک ہی دن میں انتخاب میں یہ طریقہ کار کسی طور درست نہیں ہوسکتا انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے بھی ایک ہفتہ درکار ہوتاہیکاغذات نامزدگی لیے جاتے ہیں انہیں بھرا اور جمع کرایاجاتا ہے چاہے کوئی بلامقابلہ ہی کامیاب ہوجائے مگر طریقہ کار وہی ہوتا ہے بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے یہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا تو پھر جو ہوا وہ ہونا ہی تھا ان کا کہناتھا کہ اگر کسی کو یقین ہے کہ وہ چور دروازے سے آئے گا تو یہ بدقسمتی ہوگی سیاست کی اور جو پارٹی اس طرح اقتدار میں آئے گی وہ کس طرح عوام کی خدمت کرسکے گی عوام کے حقوق کے لیے کس طرح لڑسکیگی ہمارے حقوق تو پھنسے ہوئے ہیں اس کیلیے لڑنا پڑے گا
پھرجاکر ملک میں کوئی بہتری آسکے گی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سندھ میں اتحاد تو بن گیا ہے مگر اس کے امیدوار اب تک سامنے نہیں آئے ہیں پتہ نہیں میرے مقابلے میں کون امیدوار ہوگا نعمان اسلام کے مقابلے میں کون ہوگا اورخیرپور میں کون امیدوار ہوگا یہ پوزیشن ہے تو اگر اتحاد بنایا ہے تو امیدوار بھی سامنے لائیں اس وقت تو ہم صرف اکیلے گھوم رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت بنانا ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں ہوگی کم از کم تین پارٹیاں حکومت بنائیں گی تو کچھ بہتری آئے گی البتہ اب 8 فروری کو الیکشن ضرور ہونگے اور کم از کم سکھر میں تو ضرور ہونگے۔
Comments are closed.