عامرخان کی سپرہٹ فلم تارے زمین پرکے چائلڈ اسٹار کی نئی تصویروائرل
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کی نئی تصویر وائرل ہوگئی۔عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریب میں دیگر بالی ووڈ اسٹارز کی طرح درشیل سفاری نے بھی شرکت کی تھی۔سال 2007 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم تارے زمین پر میں درشیل سفاری کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پر درشیل سفاری کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 15 برس بعد کچھ دیکھنے کے لیے سوائپ کریں۔درشیل سفاری نے تارے زمین پرمیں ڈسلیکسیا کا شکار بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں عامر خان نے ایشان اوستھی کے ٹیچر کا کردار نبھایا تھا۔
Comments are closed.