اداکارہ سجل علی کی سالگرہ پر بہن صبور علی کا بڑا سرپرائز
لاہور() معرف اداکارہ سجل علی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی چھوٹی بہن و اداکارہ صبور علی نے بڑا سرپرائز دے دیا۔سجل علی 17 جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
گزشتہ رات صبور علی نے سجل کو سرپرائز دیتے ہوئے ایک کیفے میں برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا اور اس سرپرائز کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی۔مذکورہ ویڈیو میں سجل علی کو نیلی سوئٹ شرٹ پہنے ایک کیفے میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں اچانک منیجر اور ویٹرز ہاتھ میں کیک تھامے ہیپی برتھ ڈے ٹو یو گاتے ہوئے تشریف لے آتے ہیں۔سجل علی اچانک ملنے والے اس سرپرائز کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں اور یہ پورا منظر سجل کے سامنے بیٹھی صبور موبائل میں ریکارڈ کر رہی تھیں۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل نے تمام کیفے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور پھر کیک کاٹ
Comments are closed.