چیف الیکشن کمشنر کے جعلی وٹس ایپ گروپ کے معاملے پر ایف آئی اے کو متحرک کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر کے جعلی وٹس ایپ گروپ کے معاملے پر ایف آئی اے کو متحرک کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی وٹس ایپ اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد کمیشن نے ایف آئی اے حکام کو اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی وٹس ایپ اکاؤنٹس سے کمیشن کے صوبائی اور ریجنل دفاترکو غیر قانونی احکامات دینے کی سازش کا بھی انکشاف ہوا ہے اور اطلاعات سامنے آنے کے بعد کمیشن کی جانب سے معاملے کو ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments are closed.