پاکستان و امارات کا 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا معاہدہ

ڈیووس (آن لائن) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر میں تعاون کے لیے 3 بلین ڈالر سے زائد کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، یہ پیشرفت وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے 54 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران سامنے آئی، معاہدوں میں فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک اور فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر و ترقی کا احاطہ کیا گیا ہے، معاہدوں پر پاکستانی مواصلات، ریلویز اور سمندری امور کے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی حکومت کے بندرگاہوں، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن (PCFC) کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے

Comments are closed.