ایرا نی بحریہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس نئے جنگی جہازوں کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا

تہران ( آن لائن) ایرا ن کی بحریہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس نئے جنگی جہازوں کو اپنے بیڑے میں شامل کرلیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یرانی بحریہ کے یہ میزائل 600کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایرانی بحریہ نے یہ اعلان ابو موسیٰ جزیرے کے ساحل پر ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ خلیج فارس کے جزیرے ایران کا حصہ ہیں اور ہم ان کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی طرف سے سکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس خطے کے تمام ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔ان ریاستوں کو بہت ہوشیار رہنا چاہیے اور خود کو غیر علاقائی ممالک کی سازشوں اور تفرقہ انگیز منصوبوں میں پڑنے سے روکنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ مہینوں میں ایران کی طرف سے تجارتی بحری جہازوں پر قبضے کے بعد خطے میں آبی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے گزشتہ ماہ ایک جنگی بحری بیڑے کے ساتھ اضافی ایف۔16 اور ایف۔35 لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ بھیجے تھے۔ تہران کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے، جب خلیج عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے

Comments are closed.