اسلام آبا دہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیدیا
اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آبا دہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیدیا،نئے بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ میں شامل ہوں گے،دو رکنی بینچ پیر 22 جنوری کو نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف کیس سنے گا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے رخصت پر جانے کے بعد بینچ تبدیل ہوا ،جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا آئندہ کیس دستیاب بینچ کے سامنے لگے گا ،جمعرات کو جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے ،اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے جمعرات کو سماعت کی تھی۔
Comments are closed.