ایران سے متعلق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان افسوناک ہے،جہانگیر ترین

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ایران سے متعلق بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی معاملات کے بارے میں اس طرح کا موقف انتہائی افسوس ناک ہے بانی پی ٹی آئی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیان پر افسوس ہوا،سب کو معلوم ہے پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے پاکستان تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے،امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے, جہانگیر ترین نے کہا کہ کوئی ملک پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کریگا تو موثر جواب دینا ضروری ہیجوابی کارروائی کے طور پر پاکستان نے ایران میں دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں بڑھانا چاہتا بانی پی ٹی آئی کا حساس موضوع پر بیان عوامی رائے عامہ کی توہین

Comments are closed.