دمشق (آن لائن) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دمشق میں ایرانی ایڈوائزر کے زیرِ استعمال عمارت کو نشانہ بنایا ۔ حملے میں مبینہ طور پر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کے عہدیدار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پرممکنہ اسرائیلی حملہ رپورٹ کیا تھا۔
Comments are closed.