ملک میں عام انتخابات 2024 اور دوسری جانب دہشت گردی کی نئی لہر

اسلام آبا د(آن لائن)ملک میں عام انتخابات 2024 اور دوسری جانب دہشت گردی کی نئی لہر،وزارت داخلہ 1 ماہ سے نگران وزیر داخلہ سے محروم،سرفراز بگٹی کے بطور نگران وزیر داخلہ استعفے کو 35 دن سے زائد ہوگئے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 15 دسمبر کے بعد اب تک نگران وزیراعظم نگران وزیر داخلہ کی تعیناتی نہ کر سکے۔نگران وزیر داخلہ نہ ہونے سے متعدد انتظامی اور سیکیورٹی امور کھٹائی کا شکار ہیں،پاسپورٹ آفس، نادرا اور دیگر اہم اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہے ،لاکھوں پاسپورٹ کا اجرا کاغذ نہ ہونے کے باعث التوا کا شکار ہے۔ زرائع کا کہنا ہے سیکریٹری داخلہ از خود فیصلوں سے ہچکچاٹ کا شکار ہیں۔داخلہ امور سے متعلق سمریاں وزیراعظم آفس میں التوا کا شکار ہیں۔

Comments are closed.