بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ضمانت لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آبا د(آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ضمانت لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے اوپر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں ، سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباوٴ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا۔ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی۔بانی پی ٹی آئی نے درخواستوں میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.