کمپالا، یوگنڈا میں منعقدہ تیسری ساوٴتھ سمٹ میں پاکستان کی شرکت،ترجمان دفترخارجہ
اسلام آبا د(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کمپالا، یوگنڈا میں منعقدہ تیسری ساوٴتھ سمٹ میں پاکستان نے شرکت کی ہے
،پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ اور سفیر سید حیدر شاہ نے کی،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے پائیدار ترقی اور موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے تاریخی وعدوں کو پورا کریں،بین الاقوامی برادری پائیدار ترقی کے حصول میں گلوبل ساوٴتھ کی حمایت کریں
، سفیر سید حیدر شاہ نے موسمیاتی نقصان کے فنڈ کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مطالبے کی حمایت کی اورکہا کہ جی ستتر ممالک ترقی پذیر ممالک کی ضروریات اور ترجیحات کے لیے زیادہ مضبوط انداز سے کوشش کریں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے عالمی امن اور ترقی کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.