دھرنا کمیشن:سابق آئی جی اسلام اباد طاہر عالم کمیشن کے سامنے دوبارہ پیش ہوگئے

اسلام آبا د(آ ن لائن)فیض آباد دھرنا کمیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے مزید مہلت ملنے پر ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں اپنا کام مزید تیز کر دیا ہے

،فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم فیض آباد دھرنا کمیشن میں دوبارہ پیش ہوگئے تاہم سابق وزیر اعظم شہباز شریف تاحال پیش نہ ہوئے،کمیشن نے سابق سکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان بھی طلب کرلیا ہے

،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے وکیل کے زریعے بیان جمع کروانے کی استدعا کی تھی،انہوں نے نے تاحال اپنے وکیل کے زریعے بھی بیان جمع نہ کروایا،زرائع کے مطابق کمیشن نے سابق سکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن اورسابق ڈی جی رینجر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر ندیم کو بھی طلب کر رکھا ہے تاہم تمام افراد کو 9 اور 10 جنوری کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر پیش نہ ہوئے،کمیشن نے تحریک لیبک پاکستان کے عہدیداران کو بھی طلب کر رکھا ہے،کمیشن کی جانب سے ٹی ایل پی پنجاب کے مختلف رہنماوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران ہی سپریم کورٹ میں ایک جامع رپورٹ جمع کرائی جائیگی جس کی روشنی میں سپریم کورٹ مزید کارروائی آگے بڑھائے گی۔

Comments are closed.