شام ، دمشق کے اطراف میں اسرائیلی میزائل حملہ ، چار شامی فوجی ہلاک، چار زخمی
دمشق (آن لائن) شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں اسرائیلی میزائل حملے میں چار شامی فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے شروع ہونے والے اس حملے میں چار شامی فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہو گئے جبکہ کچھ مالی نقصان بھی ہوا۔شامی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فضائی دفا عی فورسز نے کچھ میزائلوں کو روک کر مار گرایا۔
Comments are closed.