ن لیگ والے اپنے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد( آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں آصف زرداری کے موقف کی تعریف کردی۔ ایک انٹرویومیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ باندھ رکھے…

آئی ایم ایف نے نگران حکومت کو 200یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے سے روک دیا

اسلام آباد( آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کو 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے سے منع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے…

ائرپورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن) ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو بچانے کے لیے جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔…

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی

کراچی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک…

نیازی اور ان کے سہولت کاروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،نواز شریف

مانانوالہ(آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور سہولت کار ٹولے نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کا خمیازہ پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی مہنگائی اور دیگر درپیش…

الیکشن کمیشن :61 سیاسی جماعتیں تاحال گوشوارے جمع کروانے سے گریزاں

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع کروانے کا معاملہ،کئی سیاسی جماعتوں نے اب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ الیکشن کمیشن میں 107 سیاسی جماعتیں سالانہ مالی گوشوارے جمع کروا چکی ہیں تاہم 61 سیاسی جماعتوں نے تاحال مالی…

بلاول بھٹو زرداری، حافظ حمد اللہ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، پھول پیش کئے

کراچی(آن لائن) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے یو آئی کے رہنما حمد اللہ کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ میں ہونیوالے بم حملے کے دوران زخمی ہونیوالے سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ کی عیادت کی۔ بلاول بھٹو زرداری…

سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور

اسلام آبا د(آن لائن)سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے ،چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست منظور کی،دوران سماعت وکیل کی تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس نے…

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔علی وزیر کیخلاف ترنول میں جلسہ پر ایف آئی آرز درج تھیں۔ تفصیلات کے مطابق علی وزیر پر 2 مقدمات تھانہ ترنول، 1 مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں جبکہ 1 ایف آئی…

غیر شرعی نکاح کیس:فرد جرم کا معاملہ آیا تو بشری بی بی کی حاضری ضروری ہوگی ،عدالت

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس میں وکیل شیر افضل مروت اور پروسیکیوٹر رضوان عباسی کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری…