اداکارہ سشمیتا سین کی ویب سیریز ”تالی“ کا ٹریلر ریلیزہو گیا
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی ویب سیریز تالی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ نئی آنے والی ویب سیریز میں سشمیتا ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ ویب سیریزمیں بالی وڈ اداکارہ بھارتی خواجہ سرا اورسماجی کارکن شریگوری ساونت کا کردارنبھائیں گی۔2 منٹ کے اس ٹریلر میں سشمیتا سین کے ویب سیریز میں ادا کیے گئے کردار کے بچپن سے اس کی جدوجہد کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔
اس ویب سیریر میں پیش کیا جائے گا کہ کیسے خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے حقوق کے لیے بھارتی عدالت میں مقدمات لڑے ۔یہ ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 15اگست سے ریلیز کی جارہی ہے۔
Comments are closed.