شام ، داعش کے حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک، فوجی چوکی، گاڑ یاں اور رہائش گائیں بھی نذر آتش
دمشق (آن لائن) شام کے صوبے رقہ میں داعش کے جنگجوو ں نے گھات لگا کر شامی فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجووٴں نے شامی فوج اور ان کے اتحادی ملیشیا پر حملہ اتنا اچانک اور تیزی سے کیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔داعش جنگجو جدید اسلحے سے لیس تھے اور تربیت یافتہ ہیں ۔ بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ شامی فوج پر حملہ آور ہوئے اور 10 فوجیوں اور ملیشیا کو ہلاک کر دیا۔ فوجی چوکی، گاڑیوں اور ان کی رہائش گاہوں کو نذرآتش کردیا۔داعش جنگجو جاتے ہوئے شامی فوج کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے
Comments are closed.