کنگ خان کا فلم ”جوان“ کی کامیابی کیلئے ”پٹھان“ کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ”جوان“ کا مداحوں کو شدت سے انتظار ،فلم کی ریلیز میں ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا۔ ایکشن تھرلر ”جوان“ کے دھماکا خیز ٹیزر اور پھر پہلے گانے ”زندہ بندہ“ کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کا جوش وخروش آسمان پر پہنچ گیا ہے اور ہر طرف فلم کے چرچے ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل اس کا ایک قدرے طویل ٹریلر اور کچھ گانے بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کنگ نے اپنی نئی فلم ”جوان“ کو باکس آفس پر کامیاب بنانے کیلئے بلاک بسٹر فلم ”پٹھان“ کی تشہیری حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ رخ خان ”جوان“ کی ریلیز سے قبل کوئی انٹرویو نہیں دیں گے اور انہیں امید ہے کہ انٹرویوز کے بغیر ہی شائقین فلم کیلئے سینما پہنچ جائیں گے۔ فلم 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ نیانترا، وجے سیتھوپتی اور دیپیکاپڈوکون بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.