مصر کا اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کااعلان

قاہرہ(آن لائن) مصرغزہ پر جنگ کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور غزہ میں صلاح الدین محور پراسرائیل کے قبضے کی دھمکیوں کے پس منظر میں قاہرہ نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلانے پر سنجیدگی پرغور کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ قاہرہ نے تل ابیب کو صلاح الدین محور پر کسی بھی حملے اور فلسطینیوں کے بے گھر کرنیکی کسی بھی لہر کے خلاف خبردار کیا ہے۔بتایا گیا کہ قاہرہ نے تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلانے پر سنجیدگی سے غور کیا اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے بات کرنے کی متعدد کوششوں کو مسترد کر دیا۔

Comments are closed.