افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہوگئے ہیں ، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل

نیویارک، کابل( آن لائن )افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہوگئے ہیں -اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بالخصوص القاعدہ کی سرگرمیوں میں مسلسل توسیع پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

القاعدہ نے افغانستان میں ایک فعال موجودگی برقرار رکھی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل رپورٹ القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی اسکول اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کی ہیں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل رپورٹ القاعدہ نے افغانستان سے رابطوں کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے اس گروپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو محفوظ رکھا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسلالقاعدہ طالبان کی حکمرانی میں "ہولڈنگ” پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل رپورٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس سے قبل افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھاالقاعدہ کے تقریبا دس سابق ارکان کے طالبان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات ہیں، اقوامی متحدہ رپورٹالقاعدہ نے غزنی، لغمان، پروان اور اروزگان صوبوں میں 8 نئے تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں، اقوامی متحدہ سکیورٹی کونسل رپورٹرپورٹ میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی درمیان بھی روابط کی تشویش ظاہر کی گئی۔القاعدہ کا ایک تسلیم شدہ رکن حکیم المصری کنڑ میں تربیتی کیمپوں اور خودکشی کی تربیت کا ذمہ دار ہے جو ٹی ٹی پی کو بھی ٹرین کرتا رہا ہے

، یو این رپورٹافغان طالبان اور القاعدہ کے گٹھ جوڑ کی ایک طویل تاریخ موجود ہے القاعدہ کے کئی ارکان طالبان کی حکومت کے اندر قائدین اور اہم عہدیداروں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں القائدہ کے ارکان دو صوبائی گورنر، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور وزارت دفاع میں ایک ٹریننگ ڈائریکٹر ہیں، فانڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی القاعدہ طالبان کے زیر انتظام افغانستان کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھ رہی ہے، "جبکہ القاعدہ طالبان حکومت کی حمایت کرتی ہے، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل رپورٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں سرگرم کئی دیگر دہشت گرد گروہوں کا بھی ذکر کیا دہشتگرد جماعت "جمعیت انصار الاسلام” کو بھی القاعدہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل رپورٹابھی تک طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

Comments are closed.