موغا دیشو ( آن لائن ) صومالیہ کے گورڈن فوجی اڈے پر ایک فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 5فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ایک ایک فوجی افسر اور ہسپتال عملے کے حوالے سے بتایا کہ اڈے پر موجود ایک فوجی اہلکا ر نے ٹرینرز اور صومالی فوجی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ نماز ادا کرنے لگے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 5اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ صومالیہ کے حکومت حملے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔مزید براں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے بھی اس وا قع کی مذمت کر تے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے
Comments are closed.