واشنگٹن ( آن لائن ) وائٹ ہاؤس نے اسرائیل پر صدرجو بائیڈن اور قومی سلامتی کے ایک سینئر اہلکار کی طرف سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی طرف سے اسرائیل کی چار ماہ پرانی جنگ کو سنبھالنے کے طریقے پر کی گئی شدید تنقید کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، اسرائیل کی اس جنگ کا مقصد فلسطینی تنظیم حماس کو اکھاڑ پھیکنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مبالغہ آمیز قرار دیا اور کہا کہ معصوم لوگوں کی تکالیف کو روکنا چاہیے۔ بائیڈن پہلے بھی فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
Comments are closed.