بھارتی اداکاراؤں کو بھی اداکاروں کے برابر معاوضہ مل سکتا ہے : کاجول

نئی دہلی (آن لائن) بالی ووڈ کی سپرسٹار کاجول نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بنیں جو شاہ رخ خان کی ”پٹھان“ جیسا بزنس کریں تو اداکارائیں معاوضوں کی برابری کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جگراں فلم فیسٹیول 2023 میں دیئے گئے کاجول کے حالیہ انٹرویو نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کاجول کے بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور انہیں معاضوں سے متعلق متنازعہ بیان جاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بھارتی اداکاراؤں کو بھی اداکاروں جتنا معاوضہ ملنے لگے گا لیکن یہ تب ہو سکے گا جب بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننے لگیں گی اور یہ فلمیں پٹھان جیسا بزنس کریں گی۔ کاجول نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداکاراں پر مبنی فلم شاہ رخ خان کی پٹھان جیسی ہٹ ہو تو اداکارائیں معاوضوں کی برابری کا مطالبہ کر سکتی ہیں

Comments are closed.