ترک صدر سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی، شامی صدر

دمشق (آن لائن) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شامی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد ترکی کا شامی سر زمین سے انخلا ہے جبکہ اردوان کا ہدف شام میں ترکیہ کے قبضے کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے یہ ملاقات اردوان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے نے کہا کیا میں اور ترک صدر صرف مشروبات پینے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ شامی ریاست پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غیر منطقی ہے، منشیات کے خلاف جنگ میں شام کا عرب ریاستوں کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے۔

Comments are closed.