امریکی اسپتال کی ایمرجنسی میں گاڑی گھس گئی

واشنگٹن ( آن لائن) امریکا کی ریاست ٹیکساس کے اسپتال کی ایمرجنسی میں کار گھس گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہوئی جبکہ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد اسپتال کے کام کے معاملات متاثر ہوئے تھے۔پولیس نے اس واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے تاہم اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.