شدت پسند حوثی رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکہ کی دھمکی
واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ شدت پسند حوثی رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکی فوجی ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ حوثیوں نے امریکیوں کو گمراہ کرنے کے منصوبوں کا سہارا لیا ہے۔ حوثیوں نے ایسے ٹرکوں کو تعینات کیا جو بظاہر میزائل لے جا رہے ہیں لیکن درحقیقت خالی تھے۔
اس کا مقصد امریکی فضائی ٹریفک کنٹرول کو بھٹکانا تھا۔اس دوران حوثی سیل نے میزائل کو کسی اور جگہ کے لانچ بیس سے لانچ کردیا۔امریکی محکمہ دفاع نے تسلیم کیا کہ حوثیوں کے پاس بہت سے میزائل اور فضائی اور سمندری ڈرونز ہیں اور حوثیوں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانا مختصر مدت میں نہیں ہوگا۔ایک امریکی عہدیدار سے جب حوثیوں کے قبضے میں موجود ہتھیاروں کی مقدار کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے دیکھا اور کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے وزیر دفاع نے کیا کہا تھا لائیڈ آسٹن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ میرے پاس بہت سے آلات اور ہتھیار ہیں۔
Comments are closed.