مداحوں نے سنی دیول کومغرور قرار دیدیا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد آج کل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔حال ہی میں سنی دیول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اْنہیں کچھ خواتین مداحوں کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی خواتین مداحوں نے اداکار کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے قریب آنے کی کوشش کی تو اْنہوں نے خواتین کو دور رہنے کا اشارہ کیا

۔سنی دیول کے منع کرنے کے باوجود بھی ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ تصویر بنوالی۔اس اقدام سے ناراض، اداکار نے انتباہ کے طور پر مداح کو اشارہ کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔سنی دیول کے خاتون مداح کے اقدام پر یوں ناراض ہونے پر شائقین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ایسا برتاوکرنے پر کچھ مداح اداکار کا دفاع کرتے نظر آئے جبکہ کچھ مداحوں نے اْنہیں مغرورقرار دے دیا

Comments are closed.