غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی ڈوبتی معیشت کو سنبھالادینے سے انکار

نئی دہلی (آن لائن)مودی نے اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کو خطرناک دہانے پر پہنچا دیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی سٹاک مارکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے ڈوبتی بھارتی معیشت کو سنبھالنے سے انکار کر دیا ،گزشتہ دو ماہ سے بھارت کے سب سے بڑے سٹاک ایکس چینج ممبئی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ۔بھارت میں سیاسی محاذ آرائی اور مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے امکان سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے، انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مودی سرکار نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملکی معیشت اور میڈیا کا غلط استعمال کیا جبکہ گزشتہ دو ماہ سے بھارت کے سب سے بڑے سٹاک ایکچینج ممبئی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی،رواں ماہ ممبئی سٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، مئی 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4.2 بلین ڈالرز کے شئیرز فروخت کئے، اس سے قبل بھی اپریل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1 بلین ڈالر کے بھارتی شئیرز کو ضائع کر دیا تھا،تیسری بار اقتدار پر قابض ہونے کے لئے مودی نے بھارتی سٹاک مارکیٹ کا بیڑہ غرق کرتے ہوئے اسے تباہ کن موڑ پر کھڑا کر دیا ہے، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی زیر قیادت انتہا پسند حکومت میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 84-85 تک گرسکتا ہے اور اس سے بھی بدتر حالات جنم لینے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.