غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ حماس نے اپنی شرائط رکھ دیں
غزہ(آن لائن) حماس اور اسلامی جہاد کے مشترکہ وفد نے قطرکے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات میں امریکی روڈ میپ کو تسلیم کرنے کے لیے اپنی شرائط تحریری طور پر پیش کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نیغزہ میں مستقل جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور تباہ حال انفرا اسٹریکچر کی تعمیر نو پر مشتمل روڈ میپ 31 مئی کو پیش کیا تھا۔العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے امریکی روڈ میپ کی منظوری کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ پہلی شرط غزہ سے تمام اسرائیلی فوجیوں کی اپنی سرحدوں پر واپسی ہے۔حماس کی دوسری شرط جنگ بندی کا عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا ہے اور تیسری شرط بے گھر فلسیطنیوں کی غزہ میں اپنے گھروں میں دوبارہ آبادکاری ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل صرف مخصوص علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے رضامند ہے اور مستقل جنگ بندی کے بجائے جز وقتی جنگ بندی پر مْصر ہے۔
Comments are closed.