اسرائیل لبنان کے ساتھ مزید کشیدگی بڑھانے سے گریزکرے، امریکا
واشنگٹن(آن لائن) امریکانے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے دوران لبنان کے ساتھ مزید کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی اور اسرائیلی وزیر برائے سٹریٹجک امور رون ڈیرمر سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول اور تمام مغویوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکام پر لبنان کے ساتھ مزید کشیدگی سے بچنے پر زور دیا۔ یہ ملاقات اسرائیلی فوج کی جانب سے منگل کو جاری اس بیان کے بعد کی گئی کہ اس نے لبنان میں کارروائی کے لیے آپریشنل منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
Comments are closed.