یوگینی پریگوزین کی موت کی تصدیق ہونا باقی ہے، وائٹ ہاو س

واشنگٹن (آن لائن) وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی موت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوگینی پریگوزین کی موت کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ روس کے نجی فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارے میں ویگنر گروپ کے سربراہ سمیت 10 مسافر سوار تھے

Comments are closed.