بھارتی طلبا کی جعل سازی عروج پر، امریکا نے 21 کو ڈی پورٹ کردیا

واشنگٹن ( آن لائن) امریکا نے جعلی ویزوں پر آنے والے 21 بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی طلبا سے متعلق کارروائیاں امریکی ریاستوں اٹلانٹا ، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ائیرپورٹس پر کی گئیں۔

امریکی امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا پر 5 سال کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈی پورٹ کیے گئے 21 بھارتی طلبا جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے لیٹر کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ بھارتی طلبا کی زیادہ تعداد کا تعلق ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا سے امریکی امیگریشن حکام نے کئی گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کا موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات پکڑے جانے پر بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے

Comments are closed.