مقبوضہ جموں و کشمیر الیکشن میں بھارتی کٹھ پتلیاں بے نقاب

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ جموں و کشمیر الیکشن میں بھارتی کٹھ پتلیاں بے نقاب ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالیہ الیکشن کا ڈرامہ بے نقاب ، آرٹیکل 370کے حوالے سے کٹھ پتلی عمر عبداللہ کے بیانات میں واضح تضاد ، نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ الیکشن جیتنے کے بعد کشمیرکی خصوصی حیثیت واپس لانے کے وعدے سے دستبردار ،الیکشن کے حوالے سے عمر عبداللہ کی پارٹی کا منشور آرٹیکل 370 کی بحالی تھا مگر اب وہ اپنے اس وعدے سے روگرداں ہیں ۔الیکشن کیمپین میں عمر عبداللہ اور ان کی پارٹی نے کشمیریوں کو مودی سرکار کے ظلم و ستم اور ا?ن کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی یاددہانی کروائی ، مقبوضہ جموں و کشمیر الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمر عبداللہ اور اِن کی پارٹی کے تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے

، نیشنل کانفرنس کے رہنما عمرعبداللہ کے حالیہ بیانات کے مطابق آرٹیکل 370کی بحالی کی توقع رکھنا بے وقوفی سے بڑھ کر کچھ نہیں ، ہم کشمیر ی عوام پہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم اب آرٹیکل 370کی بحالی پر مزید کام نہیں کریں گے، عمر عبداللہ کہتے ہیں کہ کشمیر میں حکومت بنانے کے بعد ہم بی جے پی کے ساتھ مل کر کشمیرکی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے، وزیرِاعظم نریندر مودی ایک ایماندار انسان ہیں وہ کشمیری عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو نظر انداز نہیں کریں گے، ہمیں بھارتی وزیراعظم اور ہوم منسٹر امت شاہ کے ویڑن کشمیر پر بھروسہ رکھنا چاہیے، عمرعبداللہ کے الیکشن سے پہلے اور بعد کے بیانات میں واضح تضاد اس بات کا ثبوت ہے کہ حالیہ کشمیر الیکشن محض ڈرامہ تھا، کشمیری عوام گزشتہ 77 برس سے عمرعبداللہ جیسی کٹھ پتلیوں کے دھوکے کا شکار رہے ہیں ، عمر عبداللہ اور اِن کی پارٹی مقبوضہ وادی میں بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں ، نیشنل کانفرنس اور اس کے نام نہاد رہنما بھارتی حکومت کے آلہ کار ہیں جو کشمیری عوام کی ا?منگوں کو پسِ پشت ڈال کر اپنے سیاسی مفادات کے حصول میں لگے ہوئے ہیں، کشمیری عوام عمرعبداللہ جیسے خودغرض سیاستدانوں کو مسترد کر چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے الیکشن ایک ڈھونگ تھا اور اب یہ بات بالکل واضع ہو چکی ہے۔

Comments are closed.