روس کل سے پہلی مرتبہ اسلامی بینکنگ شروع کرنے کیلئے تیار
ماسکو ( آن لائن) روس آج ( جمعہ سے )2 سالہ پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کر یگا ۔ غیرملکی کبر رسا ں ادارے کے مطابق کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوگا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ تک مسلمان موجود ہیں
Comments are closed.