غزہ ( آن لائن )غزہ میں لڑائی کے دوران حماس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ مجاہدین نے اسرائیلی فوجی کی 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے دروز کمانڈر کرنل احسان دقصہ کو ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اتوار کی صبح رونما ہوا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جبالیہ کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران کرنل احسان دقصہ اور دیگر فوجیوں کے ٹینک دھماکا خیز مواد سے ٹکرائے۔غزہ میں حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں میں کرنل احسان دقصہ سینیر ترین افسران میں سے ہے۔ 41 سالہ احسان دقصہ کا تعلق دالیت الکمال نامی دروز قصبے سے تھا۔ اْسے جون میں 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ میں کمانڈ ملی تھی۔
Comments are closed.