ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان لیوا دھمکیاں موصول ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے تازہ دھمکی موصول ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان مندر جا کر کالے ہرن کا شکار کرنے پر معافی مانگیں یا پھر 5 کروڑ روپے ادا کریں۔
ممبئی پولیس کے مطابق اس شخص کا دعوی ہے کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ہے، اس نے دھمکی دینے کے ساتھ متنبہ کیا کہ اگر سلمان خان نے ایسا نہ کیا تو انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔دھمکی آمیز پیغام میں لکھا تھا کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ہم انہیں مار ڈالیں گے، ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے، دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.