واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے ریاست ویسٹ ورجینیا اور اوہائیو میں ڈیموکریٹ پارٹی پر فتح حاصل کر لی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ ایوان نمائندگان میں کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے فی الوقت ایوان میں ریپبلکن جماعت کو معمولی فرق سے برتری حاصل ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کی توقعات کے مطابق ریپبلکنز نے اوہایو ریاست سے امریکی سینیٹ کی وہ نشست جیت لی جو ڈیموکریٹس کے پاس تھی یہاں ریپبلکن بیرنی مورینو نے ڈیموکریٹ شیروڈ بر آن کو شکست دی جو 2007 سے اس منصب پر کام کر رہے تھے
. ریاست ویسٹ ورجینیا میں ریپبلکن جم جسٹس نے ڈیموکریٹ سینیٹر جو مانچن کی نشست پر گلین الیوٹ کو شکست دی ہے مانچن کو نئی مدت کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیا گیا تھا امریکی سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹس کو انتہائی معمولی برتری حاصل ہے تاہم اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق سینیٹ میں بھی ڈیموکریٹس اکثریت کھوچکے ہیں. امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نڑاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہو گئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے رپورٹ کے مطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہوگئی ہیں الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے.
Comments are closed.