امریکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ، صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم پر 16 ارب ڈالر خرچ کرڈالے

واشنگٹن(آن لائن) امریکی تاریخ کے مہنگے انتخابات میں صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم پر16ارب ڈالر خرچ کر ڈالے،2020 میں انتخابی مہم کے دوران 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے،امریکہ کے موجودہ انتخابات رواں برس کے مہنگے ترین انتخاب رہے،امریکی صدربننے کی ڈور میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کیلئے 382 ملین ڈالر اکٹھے کئے۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھی کی

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور دیگر ریپبلکن سرگرمیوں کیلئے نجی بینک نے 197 ملین ڈالر عطیہ کئے۔ ڈیموکریٹک کے حامی مائیکل بلومبرگ 93 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ڈونر تھے جبکہ جارج سوروس نے اپنی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ذریعے 56 ملین ڈالر کا تعاون کیا۔جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے ٹیلی ویڑن، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بے انتہا رقم خرچ کی۔موجودہ امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں نے مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔

Comments are closed.