چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاوٴنٹ ڈاوٴن کرنے والی سائنسدان چل بسیں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کی سائنس دان والارمتی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والارمتی حال ہی میں چاند پر پہنچنے والے تاریخ ساز بھارتی خلائی مشن چندریان 3 کا حصہ تھیں،

انہیں آخری بار چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاوٴنٹ ڈاوٴن کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔خیال رہے کہ چندریان تھری کو 14 جولائی کو سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔ راکٹ فائر کرنے سے پہلے جو گنتی گنی جاتی ہے، اسے آنجہانی سائنسدان نے اناوٴنس کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرو کے پی آر او کا کہنا ہے کہ والارامتی ستیش دھون خلائی مرکز میں رینج آپریشنز پروگرام آفس کا حصہ تھیں۔ وہ بھارت کے پہلے ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ -1 کی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی تھیں۔انہوں نے 1984 میں اسرو سے منسلک ہوئیں، آنجہانی سائنسدان تمل ناڈو کے ایریالور کی رہنے والی تھی، وہ 31 جولائی 1959 کو پیدا ہوئی، انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور سے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔

Comments are closed.