بھارتی بحریہ کی نااہلی اور نکمے پن کا ایک اور ثبوت ،بھارتی آبدوز ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی بحریہ کی نااہلی اور نکمے پن کا ایک اور ثبوت ،بھارتی آبدوز ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی ،بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق بھارتی آبدوز اور ماہی گیر کی ٹکر گوا سے 70 نا ٹیکل مائل دور ہوئی ،بھارتی بحریہ کی ابدوز سے ٹکرانے والی ماہی گیر پر 13 افراد سوار تھے، بھارتی بحریہ نے کھلے سمندر میں سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، کشتی پر سوار 11 افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ،بھارتی بحریہ آبدوز اور کشتی کی ٹکر کوسٹل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس ایکسرسائز کے دوران ہوئی۔

Comments are closed.