را‘ سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو منظم طور پر نشانہ بنا رہی ہے،میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے
ماورائے عدالت کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ،1100اقلیتی رہنما ماورائے عدالت قتل کئے گئے،رپورٹ
واشنگٹن(آن لائن)امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔امریکی رپورٹ نے "را” کی ماورائے عدالت کارروائیوں کا پردہ فاش کر دیا،رپورٹ کے مطابق ’را‘ سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو منظم طور پر نشانہ بنا رہی ہے، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے،کمیشن کی 25 مارچ کی رپورٹ میں ’را‘ کی خفیہ نگرانی، ٹارگٹ کلنگ اور مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے جیسی سفاک حکمت عملی کی تفصیلات موجود ہیں،رپورٹ نے بھارت کے خفیہ ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’را‘ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اندرونی تنقید دبانے اور میڈیا کنٹرول کرنے میں مصروف ہے،امریکی کمیشن نے دنیا کو خبردار کیا کہ ’را‘ کی ماورائے عدالت کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور بھارت ریاستی سطح پر ظلم ڈھا رہا ہے۔
رپورٹ نے ’را‘ کو منظم نفرت انگیز مہمات کا ذمہ دار قرار دیا، جس کے باعث 1200 نفرت انگیز واقعات رونما ہوئے۔’را‘ کی پْرتشدد حکمت عملیوں کے سبب اقلیتوں کے خلاف تشدد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے بھارت کا خفیہ ریاستی جبر عالمی سطح پر بے نقاب ہوا۔امریکی رپورٹ نے واضح کیا کہ ’را‘ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ڈیٹا میں ردوبدل اور بین الاقوامی سطح پر اقلیت مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہی ہے،رپورٹ کے مطابق ’را‘ نے حکومتی عناصر کے ساتھ مل کر نفرت انگیز تقاریر کو جواز بنا کر 1100 اقلیتی رہنماوٴں کے ماورائے عدالت قتل کیے،امریکی رپورٹ نے دنیا کو خبردار کیا کہ ’را‘ اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کر کے بھارت کے خفیہ ہتھیار کے طور پر عالمی قوانین تباہ کر رہی ہے۔
Comments are closed.