ایران میں اسلامی لباس کی خلاف ورزی پر10 سال تک قید کی سزا کا قانون منظور
تہران(آن لائن )ایران میں اسلامی لباس کی خلاف ورزی پر10 سال تک قید کی سزا کا قانون منظو ر کرلیا گیا ۔
ایران کی پارلیمنٹ نے اسلامی لباس سے متعلق ایک نیا قانون منظور کیا ہے ، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو 10سال تک قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ حجاب اور عفت کی ثقافت کی حمایت کے بل کو 3 سال کی آزمائشی مدت کیلئے منظور کرکے توثیق کیلئے پاسبان کونسل ارسال کر دیا۔رپورٹس کے مطابق اس بل کے تحت اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو5 سے 10 سال تک قید، جرمانے اور دیگر سخت سزائیں دی جا سکیں گی، خواتین کیلئے اسلامی ڈریس کوڈ میں سر کو مکمل طور پر ڈھانپنا کہ بال اور گردن نظر نہ آئیں، لازمی قرار دیا گیا ہے
۔دوسری جانب ایرانی حکومت کی جانب سے اس بل پر سختی سے عمل در آمد کیلئے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ، جنہیں ایک مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ بل مہسا امینی نامی 22 سالہ کرد لڑکی کی پولیس حراست ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔یادرہے کہ ایران میں مہساامینی کی ہلاکت پر بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں خواتین نے حجاب کی خلاف ورزی کی اور اپنے بال کاٹے تھے۔
Comments are closed.