مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے کے دوران6 فلسطینی شہید
غزہ پٹی (آن لائن )فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران ایک 19 سالہ فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔یہ حملہ جیریکو شہر کے قریب عقبات جبر پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فورسز نے ان فلسطینیوں پر فائرنگ کی جو فوجیوں پر دھماکہ خیز مواد پھینک رہے تھے۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منگل سے اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
Comments are closed.