سرینگر(آن لائن )کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑا سوال اٹھا دیا، "پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟”، 7سے 12 لاکھ بھارتی فوجی تعینات، پھر بھی سیکیورٹی ناکام کیوں؟ کشمیری صحافی نے سوالات کھڑے کردیئے ۔کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ایک عام شہری کو دس بار چیک کیا جاتا ہے، مگر حملہ آور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ گئے؟سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ ، کیا بھارتی فوج صرف عام کشمیریوں کی تلاشی کے لیے ہے؟” کشمیری صحافی نے مزید سوالات اٹھائے کہ حملہ آور کہاں سے آئے؟ انہوں نے درجنوں چیک پوسٹس کیسے عبور کیں؟، کیا یہ حملہ اندرونی سہولت کاری کے بغیر ممکن تھا؟، اتنی بھاری نفری کے باوجود سیکیورٹی میں اتنا بڑا خلا کیوں؟ ، بھارتی فوج کی کارکردگی اور نیت، دونوں پر کشمیری عوام کا سوال،ان سوالات نے بھارت کی ممکنہ سازش اور فالس فلیگ آپریشن کا پردہ فاش کر دیا،،
Comments are closed.