پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات

پیرس (آن لائن) فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔فرانسیسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہیفرانسیسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہوگی، پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستان کی فتح کا بھارت کی اندرونی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔

Comments are closed.