سکھ رہنما کا قتل: کینیڈا کو بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے
اوٹاوہ (آن لائن) کینیڈا نے کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کی واضع انٹیلی جنس معلومات ہمارے پا س موجود ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات کئی ماہ سے جاری تحقیقات میں جمع کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ انٹیلی جنس معلومات صرف کینیڈا نے ہی نہیں بلکہ فائیو آئیز کی رکن ایک اتحادی انٹیلی جنس نے بھی معلومات فراہم کی ہیں۔ فائیو آئیز میں کینیڈا کے علاوہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات میں بھارتی حکّام اور کینیڈا میں موجود بھارتی سفارت کاروں کے درمیان سکھ رہنما کے قتل سے متعلق کیے گئے رابطے بھی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ انٹیلی جنس معلومات ملنے کے بعد کینیڈین حکّام کئی بار تعاون مانگنے بھارت بھی گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب بند کمرے میں کینڈین حکّام نے دھماکہ خیز شواہد بھارتی حکّام کے سامنے رکھے تو ان میں سے کوئی بھی ان شواہد سے انکار نہیں کر سکا۔فی الحال یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ یہ انٹیلی جنس معلومات میں سامنے آنے والے بھارتی حکّام اور کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی اور اس کے بارے معلومات کیسے حاصل کی گئیں۔
Comments are closed.