بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع راجوڑی میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔اس دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج اور ریاستی حکومت نے نوجوان کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا اور اہلکاروں نے اپنے دفاع میں گولی میں چلائی۔ نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے ظاہر کیا گیا۔دوسری جانب شہید نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نوجوان طالب علم اور نہتا تھا جس کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اس ماہ کے ا?غاز میں ہی ایک نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر چیک پوسٹ پر بارڈر سیکیورٹی فورس نے قتل کردیا تھا۔
Comments are closed.