غزہ (آن لائن) اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رہی، 24گھنٹے میں مزید81فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق شمال مغربی غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بڑا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 15 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، شہدا میں امداد کے منتظر 31 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا قطر نے موٴقف اختیار کیا ہے اسرائیل قطاروں میں لگی غذا کی منتظرپر امن فیملیز کو نشانہ بنا رہا ہے، ادھر تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے غزہ میں بھوک سے انتقال کرنے والے فلسطینی بچوں کے بینر زاٹھا کر احتجاج کیا۔ اسرائیلی مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ کے حالات کا اسرائیل ذمہ دار ہے، غذائی قلت کے ذریعے اموات جنگی جرائم ہے۔
Comments are closed.